تازہ ترینپاکستان

موسم سرما کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا امکان

کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ اور سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 13 جنوری تک بڑھانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیاں بڑھانے کے فیصلہ پر غور شروع کردیا ہے۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے پر موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتہ بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 13 جنوری تک بڑھانے کا امکان ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیاں بڑھانے کے فیصلہ پر غور شروع کردیا ہے۔
چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے پر غور کورونا کی موجودہ صورتحال اور سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا تھا۔ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث موسم کی شدت مزید بڑھ گئی ،برف باری کے باعث مختلف علاقوں میں زمینی رابطہ منتطع ہوگیا جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں بھی شدید سردی سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کشمیری حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا۔حکومتی اعلان کے مطابق تعطیلات میں پانچ روز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 8 جنوری تک بند رہیں گے۔واضح رہے کہ کشمیر سمیت ملک بھر میں 3 جنوری کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلنا تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button