پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش قرار دے دی

وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش قرار دے دی- عوام کو آئندہ ماہ مہنگائی کی کمی کے حوالے سے بتایا جائے ،اکانومی کے اعدادو شمار عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں، وزیراعظم کی حکومتی ترجمانوں کو ہدایت- تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری معاشی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے،عوام کو آئندہ ماہ مہنگائی کی کمی کے حوالے سے بتایا جائے ،اکانومی کے اعدادو شمار عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں،اپوزیشن اپنے چور، ڈاکو اور کرپٹ رہنماوں کو تحفظ دیتی ہے،اپوزیشن کو کسی صورت حاوی نہ ہونے دیں، انہیں آئینہ دکھائیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اجلاس میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔
حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی گئی۔اجلاس میں وزیر خزانہ نے مہنگائی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نومبر کی نسبت دسمبر میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، آئندہ مہینے مزید مہنگائی کم ہو گی، شوکت ترین، عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معیشت کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ معاشی صورتحال کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے ۔وزیراعظم نے کہاکہ اکانومی کے اعدادو شمار عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں، ہمیں اکانومی تباہ کن حال میں ملی جس کا کافی حد تک بہتر کیا جا چکا ہے، آپ کہتے کہ اکانومی بہتر اور اپوزیشن اکانومی کے خلاف حکومت پر تنقید کرتی ہے، وزیراعظم نے کہاکہ اپوزیشن کو کسی صورت اثر انداز نہ ہونے دیں اور عوام کو حقائق بتائے جائیں،عوام کو آئندہ ماہ مہنگائی کی کمی کے حوالے سے بھی بتائیں، وزیراعظم نے کہاکہ ہماری معاشی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے کیونکہ آپ کا برانڈ وزیراعظم ہے جو چور ڈاکو نہیںاورآپ کا لیڈر ان کے لیڈرز جیسا نہیں ہے،اپوزیشن اپنے چور، ڈاکو اور کرپٹ رہنماوں کو تحفظ دیتی ہے،اپوزیشن کو کسی صورت حاوی نہ ہونے دیں، انہیں آئینہ دکھائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button