صحت و زندگی

65 دن کورونا کے باعث کوما میں رہنے والی خاتون صحتیاب

امریکا میں کوروناکی مریضہ 65 دن کوما میں رہنےکے بعد صحتیاب ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق اینڈریاآریاگا بورگس کورونا ویکسی نیشن کی مخالف تھی اور ویکسین نہ لگوانے پر گزشتہ سال مئی میں کورونا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔

تاہم اب نئی زندگی پانےکے بعد اینڈریا نے شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانےکی اپیل کی ہے۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والی اینڈریا کا کہنا تھا کہ میں صحت مندتھی، دل اورپھیپھڑوں کاکوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن ساڑھے 4 ماہ اسپتال میں گزارے اور 65 دن کوما میں رہی۔

ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ میرے بچنےکا امکان صرف 5 فیصد ہے لیکن میں صحتیاب ہوگئی۔ اینڈریا کے مطابق ان کا وزن 35 پونڈ گرگیا ہے، وہ چل بھی نہیں سکتی تھیں اور وہیل چیئرپر گھر آئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button