تازہ تریندلچسپ و عجیبنیشنل خبریں

میں زندہ ہوں میری مدد کرو مری برف باری میں لڑکی کی آواز سن لی پاک فوج اور ریسکیو نے برف میں دبی لڑکی کو کیسے بچایا؟دیکھیں

مری کی صورتحال کس حد تک خراب تھی اس کا اندازہ گھر بیٹھے تو بالکل بھی نہیں لگایا جا سکتا ہے، یہ وہی شخص بہتر جان سکتا ہے جو وہاں موجود تھا۔

ہماری اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے کہ ایک لڑکی جو کہ برف باری میں دھنسی ہوئی تھی اسے پاک فوج اور مقامی لوگوں نے کس طرح ریسکیو کیا۔ٹوئیٹر پر ڈاکٹر عابد عباسی کی جانب سے اپلوڈ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد لڑکی کو برف میں سے باہر نکال رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے برف باری جاری ہے اور مقامی افراد برف میں دھنسی اس لڑکی کو نکال رہے ہیں۔لڑکی مکمل طور پر برف میں دھنسی ہوئی تھی اور خوش قسمتی سے زندہ بھی تھی۔ جیسے ہی ریسکیو کے لیے لوگ آگے بڑھے، اور لڑکی کو برف سے نکالا تو لڑکی ٹھنڈ کی شدت سے چیخ رہی تھی۔ٹھنڈ اس قدر تھی کہ لڑکی بمشکل ہاتھ پاؤں ہلا پا رہی تھی۔ لیکن وہاں موجود لوگوں کی جانب سے لڑکی کو بحفاظت نکال کر طبی امداد کے لیے روانہ کر دیا گیا سوشل میڈیا کے مطابق لڑکی کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button