تازہ تریننیشنل خبریں

فیض احمد فیض کے نام سے منسوب سہ روزہ چھٹا فیسٹیول آج شروع ہو گا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں عالمی شہرہ آفاق شاعر ، ادیب ، سکالر فیض احمد فیض کے نام سے منسوب سہ روزہ چھٹا فیسٹیول آج شروع ہو گا ۔ یہ فیسٹیول فیض گھر ، سٹی آف لٹریچر ، لاہور آرٹس کونسل الحمراءو دیگر ادب پرور اداروں کی پیشکش ہے جس میں 50 کے قریب نشستوں میں با معنی مکالموں کے ذریعے زبان و ادب اور اس سے ملحقہ دور حاضر کے ہر موضوع پر گفتگو ہو گی ۔

فیسٹیول کا آغاز فیض احمد فیض کی نادر و نایاب تصاویر پر مبنی نمائش سے آج شام 5 بجے الحمراءآرٹ گیلری میں ہوگا۔افتتاحی تقریب میں معروف آرٹسٹ سلیمہ ہاشمی، چیئر پرسن الحمراءمنیزہ ہاشمی ،کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی اور دیگر اہم ادبی و ثقافتی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔سہ روزہ چھٹا فیض فیسٹیول 4تا 6مارچ جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button