تازہ تریننیشنل خبریں
پشاور ، کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں دھماکہ ، متعدد افراد زخمی

پشاور کے کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں دھماکہ ہوا ، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دھماکہ جامع مسجد میں ہوا ، دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہ ہو سکی ، دھماکے کے وقت لوگ نماز جمعہ کیلئے مسجد میں موجود تھے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔