تازہ تریننیشنل خبریں

وزیر اعظم کی پشاور کی مسجد میں دھماکے کی مذمت ، رپورٹ طلب کرلی

پشاور کی قصہ خوانی مسجد میں دھماکے کے واقعے کی وزیر اعظم نے مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔

پشاور کی قصہ خوانی مسجد میں دھماکے کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ، عمران خان نےدھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعظم عمران خان نے دھماکے کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

واضح رہے کہ پشاور کی قصہ خوانی مسجد میں دھماکہ ہوا ، پولیس کے مطابق دو حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی ، دہشتگردوں نے دروازے پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس سے اہلکار شہید ہو گیا ۔ فائرنگ کے بعد دھماکہ ہو گیا ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق دھماکے میں 30 افراد شہید ہوئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button