اچھی طرح جانتے ہیں پشاور دھماکے کے پیچھے کون ہے ، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت

ترجمان پنجاب حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ پشاور دھماکے کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی مگر ہم اچھی طرح جانتے ہیں پشاور دھماکے کے پیچھے کون ہے ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے سخت ترین طریقہ اپنایا جائے ، ان سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ، آج صوبائی حکومت کا اجلاس ہے جس میں اس حوالے سے بات ہو گی ۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے ، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔واضح رہے کہ آج پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں 30 افراد شہید جبکہ 50 زخمی ہو گئے ۔نجی ٹی وی” جیونیوز "کے مطابق عینی شاہد نے دھماکے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تقریبا پونے ایک بجے کالے کپڑوں میں ملبوس حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی ، حملہ آور نے پہلے 5سے6 فائر کیئے جس میں سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا پھر وہ مسجد میں داخل ہو گیا اور منبرکے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا ، یہ سارا واقعہ صرف 5 منٹ کے اندر اندر پیش آیا، جب دھماکہ ہوا تو مسجد کا نیچے والا حال مکمل بھر چکا تھا جبکہ چھت پر بھی لوگ نماز پڑھنے کیلئے موجود تھے ۔