تازہ تریننیشنل خبریں

کیمرہ ڈرون ٹکرانے سے آصفہ بھٹو کے ماتھے پر پانچ ٹانکے لگ گئے

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ماتھے پر ڈرون کیمرہ ٹکرانے سے ان کو پانچ ٹانکے لگیں ہیں ۔ نجی نیوز چینل جیو کے مطابق آصفہ بھٹو کا زخم تین سے چار سینٹی میٹر بڑا تھااور ان کے ماتھے پر پانچ ٹانکے لگے ہیں۔وہ طبی امداد ملنے کے بعد نجی ہسپتال سے روانہ ہو گئیں۔ آصفہ بھٹو کی حالت اب تسلی بخش ہے اور وہ واپس لانگ مارچ میں شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ خانیوال میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button