تازہ ترینلائف سٹائل
خاتون اول کی دوست فرح خان دبئی روانہ لیکن ان کا اصل نام کیا ہے؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں
خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان دبئی روانہ ہوگئی ہیں ، ان کے شوہر پہلے ہی امریکہ جاچکے ہیں جبکہ اس بارے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الزامات پر کسی کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔
جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فرح خان کا اصل نام فرحت شہزادی ہے جو 3 اپریل کی صبح دبئی کے لیے روانہ ہوئی ہیں، ان کے خاوند احسن جمیل 31 مارچ کو ہی امریکہ روانہ ہوگئے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے مذکورہ فیملی پر ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیسے لینے کا الزام لگا یا گیا تھا۔
پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کا تقرر، سپریم کورٹ نے ہدایات جاری کردیں
ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں تھی۔