پاکستان

ایرانی پروازمیں بم کی اطلاع بھارتی لڑاکا طیارے حرکت میں آگئے

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی فضائیہ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس نے ایرانی ایئر لائن کی ایک پرواز پر بم کی دھمکی کے بعد جنگی طیاروں کو الرٹ کیا تاہم بعد ازاں اس انتباہ کو نظر انداز کر دیا گیا۔بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اس نے ایرانی ایئر لائن کی پرواز پر بم کے خطرے کی اطلاع ملنے کے بعد جنگی طیاروں کو عارضی طور پر روانہ کیا تھا۔غیرملکی میڈیا نے کہا کہ دہلی پولیس کوگزشتہ روز 9:20 پر ایرانی ماہان طیارے میں بم کی دھمکی کے حوالے سے ایک پیغام موصول ہوا اور طیارے کے پائلٹ نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔بعد ازاں ہندوستانی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسے تہران سے اطلاع ملی ہے کہ اس معاملے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور پرواز اپنے راستے پر منزل کی طرف رواں دواں رہی۔اس کی ہنگامی لینڈنگ نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button