پاکستان

بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران میدان میں سانپ نکل آیا، میچ روکنا پڑگیا

برساپارہ (این این آئی) بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران میدان میں سانپ نکل آیا جس کے بعد میچ روکنا پڑا گزشتہ روز برساپارہ اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی اننگز کے دوران میدان میں ایک لمبے سانپ نے انٹری ماردی۔ یہ واقعہ ساتویں اوور کے بعد اس وقت پیش آیا جب کے ایل راہول اور کپتان روہت شرما کریز پر موجود تھے۔سانپ کو میدان میں دیکھ کر کھلاڑی اور امپائر بھی حیران رہ گئے تاہم فورا ہی گرائونڈ اسٹاف نے سانپ کو میدان سے باہر نکال دیا اور کھیل دوبارہ شروع کیا گیا۔واضح رہے کہ اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button