پاکستان
شوکت ترین نے سوشل میڈیا پر مفتاح اسماعیل کا بیان شیئر کر دیا

سلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کا بیان شیئر کر دیا۔شوکت ترین نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے پہلے ایم ڈی آئی ایم ایف سے کلیئرنس کا انتظار نہیں کیا۔شوکت ترین کو جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جواب میں کہا کہ شوکت بھائی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)سے معاہدہ آپ نے توڑا۔انہوںنے کہاکہ آپ نے آئی ایم ایف سے کہا کہ پٹرول پر 17فی صد سیلز ٹیکس لیں گے، مگر صفر فی صد کر دیا.