پاکستان

عمران خان آئیں ان کے علاج کا تسلی بخش فارمولا تیار کیا ہے، رانا ثنااللہ نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں، عمران خان آئیں ،ان کے علاج کے لیے تسلی بخش فارمولا تیار کیا ہے۔کسانوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 245 کے

تحت فورسز کو کال کریں گے، رینجرز، ایف سی، اسلام آباد پولیس اور سندھ پولیس اسلام آباد میں ہوگی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان خاطر جمع رکھیں، وہ آنے والے بنیں ان کی پوری خاطر کریں گے۔پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد ریڈ زون کی سیکیورٹی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت اجلاس میں طے کیا گیا کہ لانگ مارچ کے دوران قیام امن یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس، سندھ پولیس، رینجر اور ایف سی تعینات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کو لاجسٹک اور مالی معاونت دینے والوں اور تنظیموں کے خلاف ایکشن کی منظوری دی ہے، جبکہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کی صورت میں آتشی اسلحہ رکھنے پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لانگ مارچ کو معاونت دینے والے وفاقی ملازمین کی مکمل شناخت اور ایسٹ کوڈ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد کے شہریوں کی نقل وحرکت، اسپتالوں، اسکولوں کو کھلا رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button