پاکستان

آصف علی زرداری کے علاج کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے علاج کے لیے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی، منگل کو انہوں نے نجی اسپتال میں آصف علی زرداری کامعائنہ کیا ہے۔آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، دبئی سے آنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔غیر ملکی ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ آصف زرداری کی تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے، فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کے معائنے کے موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری اورآصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں، غیر ملکی ڈاکٹروں نے سابق صدر کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button