پاکستان
اسلام آباد کے تاجر آئے روز دھرنوں کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے تاجر وفاقی دارالحکومت میں آئے روز دھرنوں کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے ۔احتجاج میں تاجروں کے ساتھ طلباء،مختلف مکاتب فکر کے افراد اور احتجاج میں چیمبر آف کامرس کے نمائندے بھی شریک تھے ۔تاجروں نے ہاتھوں میں دھرنا فری اسلام آباد کے بینرز اٹھارکھے ہیں۔تاجروں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کو دھرنوں سے پاک کریں۔مین بلیوایریا پرتاجروں کے احتجاج کے باعث سڑک بلاک ہوگئی جس کے عاعث عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔