اسلامک کارنر

دنیا میں جنت کی وادی کہاں پر ہے اور وہ کونسا کنواں ہے

اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ایسی کئی چیزیں تخلیق کی ہیں جو جنت اور دوزخ کے نام سے منسلک ہیں۔ ایسی ہی ایک وادی دنیا میں موجود ہے جس کا نام جنت کی وادی ہے۔ یہ وہ وادی ہے جہاں سے ستر انبیاء علیہم السلام گزرے اور خود آپ ﷺ نے بھی قیام فرمایا تھا۔اس وادی کے چاروں اطراف کالے پہاڑ بھی ہیں اور سبزہ بھی ہے. یہ وادی مدینہ میں موجود ہے۔

قدرت نے اس مقام کو نہایت خوبصورت بنایا ہے۔ اس جگہ ایک مسجد بھی واقع ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں نبی ﷺ اور صحابہ کرام نے نماز بھی ادا کی، لیکن اس حوالے سے کوئی واضح دلیل نہیں ہے کہ یہاں نبی ﷺ نے نماز ادا کی یا نہیں۔اس وادی کے بارے میں جب نبی ﷺ نے صحابہ کرام سے سوال کیا کہ آپ کو معلوم ہے یہ کون سی جگہ ہے تو کسی کو معلوم نہ تھا، پھر نبی ﷺ نے بتایاکہ یہ وادی سجا سج ہے یعنی جنت کی وادی ہے۔ مدینہ سے تقریباً 80 کلو میٹر سفر کے بعد پرانی سٹرک کے دائیں جانب بئیرالروحاء یعنی روحاء کا کنواں ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں لشکر نبوی جنگِ بدرکے موقع پر ٹہرا تھا۔روایات کے مطابق: ” ایک صحابی کو اس دوران گردے میں تکلیف ہوئی تو ان کو قریبی کنویں کا پانی پلایا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button