تازہ ترینپاکستانصحت و زندگی

وزیر صحت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ شادیوں کو قرار دیدیا

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ شادیوں کو قرار دیدیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ شادیوں کے سیزن کی وجہ سے وائرس پھیل رہا ہے، ہمارے ہاں ڈیلٹا وائرس موجود ہے جبکہ اومی کرون امپورٹڈ ہے ، اومی کرون کا پھیلاؤ زیادہ تیز ہے ۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کے پاکستان آتے ہی ڈریپ کو ویکسین کی خریداری کے لئے درخواست دی تھی مگر ڈریپ کی جانب سے تاحال ہمیں ادویات منگوانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اعتراف کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ویکسین فراہم کی جا رہی ہے جس کے باعث تاحال ویکسین منگوانے کی نوبت نہیں آئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button