تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل داغ دیا لیکن یہ کہاں جا کر گرا؟

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے مبینہ طور پر بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا کے حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے مشتبہ طور پر ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل نے بحرجاپان میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس میزائل حملے کی اطلاع سب سے پہلے جاپانی کوسٹ گارڈزکی طرف سے دی گئی۔

کوسٹ گارڈز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک میزائل بحر جاپان میں آ کر گرتے دیکھا، جو ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل تھا۔ جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”شمالی کوریا گزشتہ سال سے اب تک کئی میزائل تجربے کر چکا ہے جس پر ہمیں بہت تشویش لاحق ہے۔ “
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی طرف سے بھی ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحلی علاقے سے ایک میزائل داغا ہے۔ تاہم ان کی طرف سے بھی اس میزائل کی شناخت کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button