پاکستانتازہ ترین

ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کر دیا گیا

تین صوبوں میں کاروباری مرکز کے طور پر ابھرنے والی ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کر دیا گیا۔

وزیراعظم نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا اسلام آباد میں افتتاح کیا، 293کلومیٹرطویل منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ کا اہم جزو ہے۔11 انٹرچینجز،36 پل، 33فلائی اوورزاور119 انڈر پاس تعمیر کیے گئے ہیں ، جس سے ڈی آئی خان، شمالی پنجاب،جنوبی کےپی اور بلوچستان کاروباری مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ موٹروے سے زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں تک ترسیل بہت آسان ہوجائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ہمارے دورمیں ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر تیزی سے کام ہوا، 1300کلومیٹر پر موٹروے پولیس کو تعینات کیاگیا۔ 5سال کے اہداف کو ہم نے تین سال میں پورا کرلیا، ہمارے دور میں بننے والی سڑکیں تیزی سے مکمل ہورہی ہیں اور مہنگائی کے باوجود کم لاگت میں سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button