تازہ ترین

گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

حکومت بلوچستان نے بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظرگوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےگوادر کو آفت زدہ قرار دینےکا اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس کا جلد نوٹی فیکشن جاری کیا جائےگا۔عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہےکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے ابھی مدد نہیں مانگی، ضرورت پڑی تو بات کریں گے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں، بلوچستان حکومت نے بھی صوبے میں تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نےگوادر کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہیں ۔گوادر میں موسلادھار بارشوں کے بعد پیدا ہونی والی صورت حال کے پیش نظر سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا، ڈپٹی کمشنرگوادرکا کہنا ہے کہ گوادرکے تمام نجی اور سرکاری سکول 6 جنوری تک بند رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button