تازہ ترین

یوکے اسلامک مشن سلاؤ برانچ کے انتخابات مکمل، ابرار حسین صدر منتخب

وکے اسلامک مشن سلاؤ برانچ کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں جس میں ابرار حسین صدر،کاشف جعفری سیکرٹری،آصف تارڑ فنانس سیکرٹری اور موسٰی وڑائچ سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یوکے اسلامک مشن سلاؤ برانچ کے انتخابات گذشتہ روز ویسٹ لندن سلاؤ میں منعقد ہوئے جس میں یوکے اسلامک مشن سلاؤ کے ممبران اور امیدواران نے ووٹنگ کے ذریعے سیشن 2022 کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا۔انتخابات کا عمل یوکے آئی ایم کی مرکزی شوریٰ کے رکن ڈاکٹر محمد عارف اور مرکزی عہدیداروں رانا وقار اور امجد جنجوعہ کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔نئے سال کے لئے منتخب ہونے والے عہدیداروں میں ابرار حسین صدر،ظفر شاہد سینئر نائب صدر ،راجہ محمد یونس اور میاں محمد اصغر بالترتیب نائب صدر منتخب ہوئے۔دیگر عہدیداروں میں کاشف جعفری سیکرٹری،آصف تارڑ فنانس سیکرٹری اور موسٰی وڑائچ سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button