پاکستانتازہ ترین

اقوام متحدہ میں اتفاق رائے سے کشمیریوں کی حمایت میں قرارداد منظور ہونا عمران خان کا اہم کارنامہ ہے: سردار تنویر الیاس

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سنیئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اتفاق رائے سے کشمیریوں کی حمایت میں منظور کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عمران خان حکومت کا اہم کارنامہ قرار دیا ہے۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے 72ممالک کے تعاون سے کشمیر پر قرارداد کی منظوری سے حق خود ارادیت کا عالمی کردار ابھرا ہے اور کشمیری عوام کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی قرارداد پیش کرنے پر کشمیری عوام حکومت پاکستان کے دلی طورشکر گزار ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے جسے د نیا بھر کے کشمیریوں نے سراہا ہے ۔ ہمیں وزیر اعظم کے کشمیر کے حوالے سے پیغام کو آگے لے کر جانا ہے تاکہ کشمیریوں کو ان کی منزل تک پہنچایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اتفاق رائے سے کشمیریوں کی حمایت میں منظور کی گئی قرارداد سے غیر ملکی قبضے اور مداخلت پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی حمایت ملی ہے جو غیر معمولی بات ہے اور نہایت خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے یہ سالانہ توثیق نوآبادیاتی اور غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کی آزادی کی جدوجہد کے جواز کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرتی ہے اس سے تحریک کشمیرکو نئی تقویت ملی ہے، انہوں نے کہا کہ قرارداد یہ امید دلاتی ہے کہ کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ اب انصاف کے اصولوں کے مطابق کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button