تازہ ترین

آصف زرداری اور شہباز شریف نے ہارس ٹریڈنگ کی منڈی لگائی ہے ، وفاقی وزیر شفقت محمود

وفاقی وزیر شفقت محمود نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور آصف زرداری سمیت چند لوگوں نے ہارس ٹریڈنگ کی منڈی سجائی ہے ، جہاں خرید و فروخت کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے یہ لوگ ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں اور بجائے شرمندہ ہونے کے اپنے عمل کی وضاحت پیش کر رہے ہیں ، یہاں خرید و فروخت کی سیاست کی جا رہی ہے جو مکمل ناکام ہو گی ، ہمارے کچھ نوجوان کہہ رہے ہیں کہ ان کے عمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میڈیا کے کچھ لوگوں نے اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق اور اتحاد کے پیچھے بیرونی طاقتوں کے کردار کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، اگر ایسی کوئی چیز ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں ، ہمارے اندرونی معاملات میں بیرونی قوتوں کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے ، پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت مضبوط و متحد ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button