تازہ ترینلائف سٹائل
معروف ماڈل فیا خان نے شادی کے 3سال بعد اپنے ہی شوہر سے پھر کورٹ میرج کر لی

ماضی کی مشہور ماڈل صوفیا خان المعروف فیا خان نے شادی کے تین سال بعد ترک نژاد شوہر کے ساتھ کورٹ میرج کرلی۔واضح رہے کہ پاکستانی نژاد جرمن ماڈل فیا خان جنوری 2019 میں ترکش نژاد بزنس مین تولگا ریکن کے ساتھ روایتی انداز میں شادی کی تھی تاہم اب انہوں نے تین سال بعد اپنے شوہر کے ساتھ کورٹ میرج کرلی۔
بتایاگیا ہے کہ شادی ہونے کے باوجود کورٹ میرج کی ضرورت اس لئے پیش آئی کیونکہ دونوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہونے اور کسی تیسرے ملک میں رہنے کی بنا پر شادی کو قانونی حیثیت دینا تھی۔فیا خان نے انسٹاگرام پراپنے شوہر تولگا ریکن کے ساتھ کورٹ میرج کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس کے بعد شوبزسے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات جن میں مہوش حیات، ماڈل صدف کنول، اریبا حبیب، سنیتا مارشل، مہرین سید اورژالے سرحدی سمیت دیگر نے انہیں مبارک باد پیش کی۔