انٹرنیشنل خبریںتازہ ترین

یوکرین سے اب تک کتنے پاکستانیوں کو نکالا جا چکا ہے ؟ جانئے

1400 پاکستانی یوکرین سے پولینڈ میں داخل ہو گئے ہیں جنہیں جلد ہی پاکستان واپس لایا جائے گا ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق 450 پاکستانی جنہوں نے سفارت خانے میں رجسٹریشن کرائی انہیں خصوصی طیارے سے پاکستان لایا جائے گا جبکہ 900 پاکستانیوں نے پاکستانی سفارت خانے میں کوئی رجسٹریشن نہیں کرائی۔دوسری طرف یورپی یونین نے ان تمام لوگوں کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے جو یوکرین میں طالب علم ہیں یا عارضی اقامت نامہ رکھتے ہیں۔

یورپی یونین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جو طالب علم یوکرین سے پولینڈ آئیں گے انہیں 15 دن اور جو لوگ یوکرین میں لمبے عرصے سے رہ رہے ہیں انہیں ایک سال تک پولینڈ میں رہنے کی اجازت ہوگی۔یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 1463 مزید پاکستانیوں کو یوکرین سے نکالا گیا ہے جبکہ 8 پاکستانی یوکرین ہنگری سرحد پر موجود ہیں۔اس کے علاوہ 30 پاکستانی شہری کیف، خارکیف، مریوپل، سومی اور خیرسون میں موجود ہیں جنہیں یوکرین سے نکالنا باقی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button