تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

شین وارن کی موت پر تحقیقات کا فیصلہ

آسٹریلوی باولر شین وارن کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تھائی لینڈ پولیس نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائےگئے تھے اور ان کے ترجمان کا کہناتھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ تاہم اب ان کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے رائل تھائی پولیس نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔تھائی لینڈ کی رائل پولیس نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ شین وارن کی موت کو مشکوک نہیں سمجھ رہے لیکن اس کی مکمل تحقیقات کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ شین وارن کے دوستوں کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ویلا کا فارنزک بھی کیا جائے گا۔دوسری جا نب آسٹریلیا کی حکومت نے شین وارن کی میت کو وطن واپس لانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔تھائی لینڈ میں آسٹریلوی سفیر نے بنکاک میں حکام سے ملاقات کی اور میت کی آسٹریلیا روانگی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں آسٹریلوی قونصلر نے بھی شین وارن کے دوستوں سے ملاقات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button