تازہ ترینکھیل

راولپنڈی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے نعروں پر ڈیوڈ وارنر کا ڈانس ، ویڈ یو وائرل

آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔گراؤنڈ میں شائقین کرکٹ نےڈیوڈ وارنر کے نام کے نعرے لگائے، ڈیوڈ وارنر نے شائقین کرکٹ کے نعروں کا بھرپور جواب دیا۔شائقین کرکٹ مسلسل باجے بجارہے تھے جس پر باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ پر کھڑے ڈیوڈ وارنر نے مختصر ڈانس کیا اور شائقین کرکٹ کی طرف ہاتھ بھی ہلایا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پنڈی میں جاری ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 4 وکٹوں پر 476 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری تھی اور اس نے بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنالیے تھے کہ خراب روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button