کیاکوئی باپ اپنی اولادکےلیے ایساکرسکتاہے؟ رنبیر کی شادی کیلئے رشی کپور کا انتخاب کوئی لڑکی نہیں بلکہ۔۔۔۔ہوش اڑادینے والی خبرآگئی
بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور اپنے بیٹے رنبیر کپور کی شادی عالیہ بھٹ سے نہیں بلکہ کسی اور سے کرنا چاہتے تھے اور وہ جس سے کرنا چاہتے تھے اس کے بارے میں جان کر یقیناً آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے۔بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان رشتہ دوستی سے زیادہ ہے اور
مختلف بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی منتخب کرچکے ہیں۔ ان دونوں کی محبت میں سماج اور خاندان جیسی کوئی رکاوٹ بھی حائل نہیں بلکہ ان کے رشتے کو دونوں کے خاندانوں کی جانب سے گرین سگنل بھی مل چکا ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رشی کپور کی اپنے بیٹے رنبیر کپور کے لیے پہلی پسند عالیہ
بھٹ نہیں بلکہ رنبیر کے قریبی دوست آیان مکھرجی تھے اور وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا آیان مکھرجی کے ساتھ شادی کرے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے 2018 میں رنبیر اور ان کے بیٹے کے بہترین دوست فلمساز آیان مکھرجی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی اور تجویز دی تھی کہ وہ دونوں شادی کریں۔ جی ہاں آپ نے بالکل صحیح پڑھا رشی کپور چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اپنے بہترین دوست کے ساتھ شادی کرے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اور آیان مکھرجی نے ایک ساتھ فلم ’’ویک اپ سڈ‘‘ میں کام کیا تھا اور اسی دوران ان کی دوستی کی شروعات ہوئی تھی جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہری ہوتی چلی گئی۔ دونوں دوست اکثر مختلف جگہوں پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ یہاں تک کہ رشی کپور کی موت کے بعد آیان مکھرجی رنبیر کپور کے ساتھ ساتھ تھے۔