وزیرخارجہ بلاول بھٹو حلف اٹھاتے ہی ملک سے غائب ہو گئے ،سلیم صافی اور کامران خان بول اٹھے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے وزارت اٹھانے کے بعد منظر عام سے غائب ہیں ۔
اس حوالے سے سینئر صحافی سلیم صافی اور سینئر اینکر پرسن کامران خان نے سوالات اٹھاتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی نے کہا ہے کہ ’’پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو حلف اٹھاتے ہی ملک سے غائب ہیں۔
وزیراعظم سے درخواست ہیں کہ انہیں پاکستان کے دورے کے دعوت دیں تاکہ یہاں کے حالات سے بھی تھوڑی اگاہی حاصل کرسکیں۔
جبکہ سینئر اینکر پرسن کامران خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ’’وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھانے کے بعدتقریباً گمشدہ ہیں ،میڈیا انکی گمشدگی پرمضطرب ہے ۔
سینئر صحافی نے کہا ہے کہ ویسے بھی بلاول کےآئی ایم ایف ، ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے حوالے سے آہنی موقف پر ان کی حکومت کے فیصلوں پر تبصرے درکار ہیں۔
کامران خان نے بلاول کی عدم موجودگی میں پیٹرول ڈیزل قیمتیں 60 رپے لیٹر بڑھ گئیں غصیلا ردعمل درکار ہے۔
پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو حلف اٹھاتے ہی ملک سے غائب ہیں۔ وزیراعظم سے درخواست ہیں کہ انہیں پاکستان کے دورے کے دعوت دیں تاکہ یہاں کے حالات سے بھی تھوڑی اگاہی حاصل کرسکیں۔
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) June 5, 2022
وزیر خارجہ @BBhuttoZardari حلف اٹھانے کے بعدتقریباً گمشدہ ہیں میڈیا انکی گمشدگی پرمضطرب ہے ویسے بھی بلاول کے IMF TTP سے مذاکرات کے حوالے سے آہنی موقف پر انکی حکومت کے فیصلوں پر تبصرے درکار ہیں بلاول کی عدم موجودگی میں پیٹرول ڈیزل قیمتیں 60 رپے لیٹر بڑھ گئیں غصیلا ردعمل درکار ہے pic.twitter.com/GglDwyTlIo
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) June 5, 2022