پاکستان

آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیرپیٹرولیم نے خوشخبری سنادی

چاسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے۔قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اللہ بہتر کرے گا، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہم آگے بڑھ رہے ہیں اقتصادی طور پر تھوڑی سختیاں ہیں، اللہ بہتری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بنیادی معاملات طے ہو گئے ہیں، آئی ایم ایف سے پیپر ورک چل رہا ہے، ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں معاملات طے ہو جائیں گے پھر رقم کی منتقلی کا مرحلہ شروع ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button