پاکستان

روضہ رسولﷺ کے سامنے کمرہ ملنے پر شعیب اختر خوشی سے سرشار

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)روضہ رسول پاک ﷺ کے سامنے ہوٹل کا کمرہ ملنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر خوشی سے سرشار نظر آئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے روضہ رسول ؐ کی تصویر شیئر کی

اور کہا کہ میں خود کو دنیا کا خوش نصیب انسان سمجھتا ہوں کہ کیونکہ مجھے روضہ پاک ؐ کے سامنے کا کمرہ ملا ہے انہوں نے یہ خوبصورت منظر مداحوں کیساتھ شیئر کیا اور آپ ؐ پر درود شریف بھی پڑھا ۔ قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کلاک ٹاور سے خانہ کعبہ کی ویڈیو شیئر کی تھی ۔شعیب اختر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کلاک ٹاور کی اونچائی سے مکہ مکرمہ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔شعیب اختر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کہنا ہے کہ دیکھیں میں کتنا خوش نصیب ہوں، صبح جیسے ہی میری آنکھ کھْلتی ہے سب سے پہلے میرے سامنے خانہ کعبہ ہوتا ہے، سب سے پہلی میری نظر خانہ کعبہ پر جاتی ہے۔اس ویڈیو میں شعیب اختر اپنے فالوورز کو اپنا روم بھی دکھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احرام پہنے اپنی تصاویر جاری کی تھیں۔شعیب اختر نے اپنے مداحوں کو اس ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button