گھر میں خوشحالی لانے والی سات چیزیں
سات ایسی چیزیں ہیں جن کو اختیار کرنے سے گھر میں خوشحالی آتی ہے۔پہلے نمبر پر قرآن پاک کی تلاوت کرنا۔ جس گھر میں روز قرآن پاک کی تلاوت ہوتی ہے اللہ تعالی اس گھر میں خوشحالی لاتا ہے۔دوسرے نمبر پر نماز کی پابندی کرنا۔ جس گھر میں پانچ وقت کی نماز قائم کی جاتی ہے یا نماز کی پابندی کی جاتی ہے تو اللہ تعالی اس گھر میں خوشحالی لاتا ہے
تیسرے نمبر پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا۔ ہمیں اللہ تعالی کا ہر حال میں شکر ادا کرنا چاہیے۔ جو چیز اس نے عطا کی ہے اس کا شکر ادا کرنا چاہیے اور جو نہیں دی اس کے لئے دعا کرنی چاہیے۔چوتھے نمبر پر مجبور کی مدد کرنا۔ جو بھی کوئی شخص مجبور آپ کے پاس کوئی فریاد لے کر آتا ہے تو آپ اس کی ہر ممکن مدد کریں۔ یہ خدائی صفت ہے۔پانچویں نمبر پر گناہوں سے توبہ کرنا۔ ہمیں ہر حال میں ہر وقت استغفار کرتے رہنا چاہیے۔ اور اللہ تعالی سے ہر وقت آسانیاں پیدا کرنے کی دعا کرنی چاہیے۔
چھٹے نمبر پر اپنے عزیز رشتے داروں سے اچھا سلوک کرنا۔ساتویں نمبر پر صبح کے وقت سورہ یاسین پڑھنا اور شام کے وقت سورہ واقعہ کی تلاوت کرنا۔اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین