برطانیہ جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ویزہ اب جلد ملے گا
اسلام آباد ( آن لائن )برطانیہ نے ویزا اجراء میں تاخیر پر درخواست گزاروں سے معافی مانگ لی ۔ پاکستان میں مقیم برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے اپنے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ برطانوی ویزا اجراء میں تاخیر، ویزا فراہمی میں 6 ہفتے لگ سکتے ہیں
پاکستان، برطانیہ دوستی میں عوامی روابط مرکزی اہمیت کے حامل ہیں ہر سال برطانیہ اور پاکستان کے مابین 5 لاکھ افراد سفر کرتے ہیںافسوس ہے کہ ویزا تاخیر کے باعث پاکستان سے بیشتر کا سفر مشکلات کا شکار ہو ا یہ انتہائی مصروف وقت میں آپ کتنے پریشان ہوئے ہوں گے اس کا بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہی نہیں، پوری دنیا میں برطانوی ویزا تاخیر سے مشکلات پیدا ہوئیں ویزا تاخیر میں پہلی وجہ کورونا پابندیوں کے بعد سفری سہولیات کا آغاز، ویزا طلب میں اضافہ ہے یوکرائن جنگ سے ویزا درخواستوں میں اضافہ ہوا جو دیگر درخواستوں میں تاخیر کی وجہ بنا برطانوی ویزا کے لیے زائد درخواستوں کے باعث مزید ویزا اہلکار بھرتی کیے یقین دلاتا ہوں کہ زیر التوائ ویزا درخواستوں کو جلد نمٹانے کے لیے انتہائی محنت کر رہے ہیں اگر آپ برطانیہ جانا چاہتے ہیں تو جلد از جلد ویزا درخواست جمع کرائیں بائیو میٹرکس اور فنگر پرنٹس کے بعد ویزا فراہمی کے لیے 6 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے برطانیہ جانے کے خواہشمند طلباء بھی جلد ویزا درخواست دیں، شرائط سب کے لیے یکساں ہیں مجھے ذاتی طور پر ویزا درخواست گزاروں کی پریشانی پر دکھ ہے