پاکستان
57 فیصد پاکستانی موسمیاتی تبدیلیوں سے لاعلم نکلے
اسلام آباد (این این آئی)57 فیصد پاکستانی ملک میں سیلابی صورتحال کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے لاعلم نظر آئے۔اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 29 فیصد افراد نے موسمیاتی تبدیلی کو سرے سے مسئلہ تسلیم کرنے سے بھی انکار کیا البتہ 29فیصد نے اسے سنجیدہ مسئلہ کہا۔ پاکستان میں سیلاب آنے کی بڑی وجہ کیا ہے ؟ اس سوال پر 28 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں ڈیمز نہ بننے کو سیلاب آنے کی بڑی وجوہات میں شمار کیا البتہ سروے میں شامل افراد نے موسمیاتی تبدیلی کو سب سے آخر ی نمبر دیا۔