داتا دربار سیکیورٹی ڈیوٹی میں تعینات کانسٹیبل نے خودکشی کر لی
لاہور (آن لائن) داتا دربار سیکیورٹی ڈیوٹی میں تعینات کانسٹیبل نے گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ ہو کر سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق داتا دربار کی سیکیورٹی ڈیوٹی میں تعینات کانسٹیبل نصیر نے دوران ڈیوٹی سرکاری رائفل اپنے سینے پر رکھ کر ٹریگر دبا دیا جس کے نتیجے میں نصیر دو گولیاں دل میں لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ دگیا کانسٹیبل نصیر8874/c تھانہ شاہدہ ٹاو ؟ن تعینات تھا اور ان دنوں داتادربار پر سکیورٹی ڈیوٹی تیسری شفٹ میں سرانجام دے رہا تھا پولیس نے کانسٹیبل کی لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی سرفراز ورک موقع پر پہنچ گئے ان کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کی ہے اس معاملے کی تحقیقات اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔