پاکستان
یورپی یونین کا سیلاب زدگان کیلئے 30 ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان
برسلز (این این آئی)یورپی یونین پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30 ملین یورو کی نئی امداد فراہم کریگا۔ یہ بات یورپی کمشنر برائے کرائسز مینجمنٹ کے دورے کے حوالے سے جاری کردہ کمیشن کے ذرائع نے ایک اعلامیے میں بتائی۔ یورپین کمیشن کے ذرائع کے مطابق 3 کروڑ یورو کی اس نئی فنڈنگ کا مقصد فوری ضروریات جیسے کہ پناہ گاہ، پانی اور صفائی، خوراک اور غذائیت، صحت، تحفظ، ہنگامی حالات میں تعلیم اور نقد امداد کے ذریعے ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں خصوصی طور پر سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا پر توجہ مبذول کرنا ہے۔اس کے علاوہ اس قدرتی آفت کے بعد لوگوں کی نفسیاتی مدد کی ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یورپین یونین اس سے قبل بھی 2.35 ملین یورو کی ابتدائی امداد فراہم کر چکا ہے۔