جب اللہ پاک کسی سے نفرت کرتے ہیں تو یہ ایک نشانی ظاہرہوتی ہے، پاکستانی مسلمان لازماً جان لیں
اللہ جب کسی سے محبت کرتے ہیں تو جبرائیل کو آواز دیتے ہیں جب اللہ کلام کرتے ہیں آسمانوں میں زلزلہ آجاتا ہے سب فرشتے بے ہوش ہوجاتے ہیں کہ اللہ کے حکم سے ہوش میں آتے ہیں جبرائیل سب سے پہلے بولتے ہیں ہمارے رب نے کیا فرمایا؟پھر خود ہی کہتے ہیںہمارا رب تو حق ہی فرماتا ہے اللہ فرماتے ہیں جبریل فلاں بندے سے میں محبت کرتا ہوں تم سرتاج ملائک ہو میں تمہیں
حکم کرتاہوں تم بھی اس سے محبت کرو جبریل بھی محبت کرنے لگتا ہے پھر جبریل کو حکم ہوتا ہے وہ کھربوں کی تعداد میں فرشتوں کو بتاتے ہیں یہ اللہ کو محبوب ہے میرا بھی محبوب ہےتم بھی اس سے محبت کرو تو ساتوں آسمانوں کے فرشتے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں ایک فرشتے کو کہہ دیاجاتا ہے وہ اعلان کرتا ہے او دنیا والے فلاں اللہ کا محبوب ہے جبرائیل کا بھی محبوب ہےآسمانوں کے فرشتوں کا بھی محبوب ہے تم بھی اس سے محبت کرو دنیا والے بھی اس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں یہ اللہ کی محبت کا نتیجہ ہے اور ساتھ ہی اسی روایت کا آخری حصہ ہے اللہ جب کسی سے ناراض ہوتے ہیں چین وہی چلتی ہے اللہ فرماتے ہیں جبریل سے میں فلاں کو پسند نہیں کرتا تم بھی اس سے نفرت رکھو جبریل بھی نفرت کرتے ہیں آسمانوں کے فرشتے زمین پر بھی اعلان کردیا جاتا ہے کہ اس
سے محبت نہ کرو اس سے نفرت کرو لوگ اس کو دیکھنا پسند نہیں کرتے ۔حدیث تو کہتی ہےکہ زمین میں اللہ کے کچھ موبائل فرشتے چلتے پھرتے ہیں جن کا کام کیا ہے وہ لوگوں کی زبانوں پر بولتے ہیں یہ بڑا اچھا انسان ہے اس کا اخلاق بڑا اچھا ہے یہ بڑا نمازی ہے اس نے کبھی جھوٹ نہیں بولا یہ دھوکا نہیں کبھی دیتا یہ خیر خواہی کرنے والا ہے اور کچھ فرشتے جو برے لوگ ہیں یہ بندہ بڑا جھوٹا ہے یہ بڑا دھوکے باز ہےاللہ پناہ دے اس کے ہاتھ اور زبان سے تو کوئی بچاہی کوئی نہیں ہے اللہ کی پناہ دے اس کی تو زبان ہی بڑی گندی ہے یہ بول انسان رہے ہوتے ہیں لیکن بخاری کی روایت بتاتی ہےکہ یہ اللہ کا حکم ہوتا ہے فرشتے لوگوں کی زبانوں میں بول رہے ہوتے ہیں ۔ اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف
کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین<