اسلامک کارنر

آیت الکرسی کا وظیفہ ، رزق کی بارش ، ہر مقصد میں کامیابی اور ہر حاجت کا مجرب وظیفہ

آ یت الکرسی قرآن پاک کی اتنی عظمت اور شان والی اور اتنی برکت والی آیت مبارکہ ہے۔ کہ آپٌ نے ایک مرتبہ ایک صحابی سے پوچھا کہ قرآن پاک کی سب سے بڑی آیت مرتبے اور شان کے لحاظ سے کون سی ہے۔ تو انھوں نے عرض کی میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو قرآن پاک کی سب سے بڑی عظمت والے آیت آیت الکرسی ہے۔ آپٌ نے فرمایا مجھے آپ سے یہی توقع تھی آپ نے بہترین

خوبصورت اور درست جواب دیا۔ آیت الکرسی کے بہت فائدے ہیں ہم آپ سے اس کے تین بڑے فائدوں کا ذکر کریں گے۔ آپٌ نے فرمایا جو ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی کو ایک مرتبہ پڑھ لے گا ۔ یہ آیت مبارکہ اسے جنت تک پہنچائے گی یہ بہت بڑی شان ہے۔ دوسرا اس کا فائدہ رات کو سوتے وقت اسے ایک مرتبہ پڑھ لیا جائے۔ تو اس کی جان کی حفاظت اللہ پاک اس کے اوپر ایک فرشتہ مقررکر دیتے ہیں۔ اور اگر آیت الکرسی تین مرتبہ پڑھ لی جائے تو اس کی عزت و آبرو کی حفاظت اللہ کے ذمے ہو جاتی ہے۔اور آیت الکرسی کو جو دس بار پڑھ لے تو نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے۔ کہ یہ اللہ کی تسبیح کر رہا ہے اس کو ایک ایک سانس کے بدلے میں ثواب دیا جائے اور تیسرا سب سے بڑا فائدہ ہے۔ کہ کھر سے نکلنے سے پہلے آیت الکرسی پڑھ لے آپ کی بھی حفاظت ہو گی۔ اور آپ کے گھر کی بھی حفاظت ہو گی یہ ساری باتیں احادیث سے ثابت ہیں۔ یہ سرکار مدینہ کی بات ہے یہ ان کی زبان سے نکلی ہوئی بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button