ایک شخص کی اولاد نہیں ہورہی تھی تو حضور اکرم ﷺ نے اس سے فرمایاکہ یہ والے انڈے کھایا کرو مردانہ کمزوری کےلیے کونسے انڈے فائدہ مند ہیں
انڈے دودھ کے بعد دوسری مکمل غذا مانی جاتی ہے انڈہ کے دو قسمیں ہوتی ہیں۔ دیسی انڈے او رفارمی انڈے ۔ ان دونوں میں فرق صرف جنس کا ہے۔ سفید پروں والی مرغی سفید انڈہ دیتی ہے۔ جبکہ اسی طرح دیسی یا گہرے رنگ کی مرغیاں جیسے سیاہ یا بھورے رنگ کی مرغیاں براؤن انڈے دیتی ہیں۔ ان مرغیوں کو کیمیکل سے پاک خورا ک دی جاتی ہےاور کھلی فضاء میں ان کی نشوونما
کی جاتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ یہ انڈے ضروری امائینو ایسڈ ، وٹامنز اور منرلنز سے بھر پور ہوتے ہیں۔ ہم بات کریں گے کہ دیسی انڈے کیوں فائدے مند ہوتے ہیں اور نبی کریم ﷺ نے اس کے متعلق کیا حکم فرمایا ہے۔ طب نبوی ﷺ نے لکھا ہے کہ امام بہیقی ؒ نے شب الایمان میں ایک مرفو ع اثر نقل کیا ہے کہ انبیاء میں سے کسی نبی نے اللہ تعالیٰ سے اپنی غیر معمولی کمزوری کی شکایت کی ۔ تو اللہ تعالیٰ نے ان کو انڈے کوکھانے کاحکم دیا۔ اسی طرح اور ایک حدیث بھی اکثر نظر سے گزرتی ہے ۔ کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیںکہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیااور اس نے شکایت کی کہ میرے گھر میں اولا د پیدا نہیں ہوتی۔ رسول اللہ ﷺ نے اس کے لیے علاج تجویز فرمایا تم انڈے کھایاکرو۔ اب ذرا دیکھتے ہیں کہ سائنس دیسی انڈوں کے حوالے سے کیا کہتی ہے؟ دیسی انڈوں کی
نشوونما کے لیے انہیں جو خورا ک دی جاتی ہے۔ اس کی پیدا وار میں کیڑے مار دوائیاں اور دوسرے کیمیکل استعمال نہیں ہوتے ۔ اور نہ ہی انہیں ہارمونز ایٹی بائیو ٹیک دوسری دوائیں دی جاتی ہیں۔ اس لیے دیسی انڈے نقصان دہ کیمیکل اور دواؤں کے مضراثرات سے پاک ہوتے ہیں۔دیسی مرغیاں ادھر ادھر گھوم کر اپنی خورا ک حاصل کرتی ہیں۔ اس طرح ان کی ورز ش بھی ہوتی ہے اور گھاس ، پودے اور دوسرے کیڑے مکوڑ ے ان کی غذا میں شامل ہوتے ہیں۔ جو ان انڈوں میں فیٹ کی کوالٹی کوبڑھاتے ہیں۔ دیسی انڈوں میں فارمی انڈوں سے دگنا زیادہ فائدہ فیٹی ایسڈ کو لیسٹرول کا ایک تہائی جبکہ فیٹ کا ایک چوتھائی حصہ ہوتاہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دیسی انڈوں میں عام فارمی انڈوں کے مقابلے میں دو تہا ئی وٹامن اے ،سات گنا بیٹا کروٹین اور تین گنا زیادہ وٹامن ای پایا جاتاہے۔دیسی انڈوں سے
حاصل ہونے والے وٹامن اے کی زیادہ مقدار قوت مدافعت صحت مند جلد بال اور آنکھوں کے لیے مفید ہے۔ بیٹا کروٹین کی موجودگی زردی کی گہری رنگت سے ظاہر ہوتی ہے۔ بیٹا کروٹین جسم میں وٹامن اے بناتا ہے ۔ بیٹا کروٹین اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتاہے اور کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے ۔ وٹامن ای بھی اینٹی آکسیڈ ینٹ ہے ۔ جو ریڈ بلڈ سیلز اور نروس کو صحت مند رکھتاہے۔ دیسی انڈوں میں پروٹین ، آئرن اور وٹامن بی بارہ ، فاسفورس اور سیلینیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ایک بڑے انڈے آپ چھ گرام پروٹین حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کی جلد، پٹھوں ،غدو د اور جسم کے دوسرے حصو ں کو صحت مند رہنے کے لیے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔