پاکستان

مریم نواز نے پارٹی سے سارے انکل فارغ کر دیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتراز احسن نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کافی محنت کی اور انہوں نے ٹیک اوور کر لیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پارٹی سے سارے انکل فارغ کر دیے ہیں، انہوں نے ن لیگ کی سیاست کو بڑھا رکھا ہے مریم نواز کی جانب سے لہجے میں نرمی لانے کی ضرورت ہے۔ اعتزاز احسن نے ہائیکورٹ بار میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ6 ماہ پہلے کوئی کہہ سکتا تھا کہ سب کچھ الٹ پلٹ ہو جائے گا۔کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ عمران خان آؤٹ اور شہباز شریف وزیراعظم کی کرسی پر براجمان ہو جائیں گے۔کیا کوئی کہہ سکتا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز صبح ضمانت اور شام کو حلف اٹھا رہے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button