پاکستان

آسٹریلیا کا بھارتی شہری کا پتہ بتانے والے کو ساڑھے 13 کروڑ روپے انعام کا اعلان

کینبرا(این این آئی)آسٹریلوی پولیس نے بھارتی کا پتہ بتانے والے کو ساڑھے 13 کروڑ پاکستانی روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پولیس کو خاتون کے قتل میں ملوث ایک بھارتی شہری کی تلاش ہے

جس کا پتہ بتانے والے کو 6 لاکھ 33 ہزار ڈالر یعنی (ساڑھے 13 کروڑ پاکستانی روپے)انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزم کا نام راجویندر سنگھ ہے جس کی عمر 38 برس بتائی گئی ہے جب کہ ملزم پر 24 سال کی لڑکی ٹویا کورڈنگلی کے قتل کا الزام ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راجویندر سنگھ کوئینز لینڈ کے ایک اسپتال میں بطور نرس کام کیا کرتے تھے جب کہ ہلاک ہونے والے لڑکی کی لاش وینگٹی کے ساحل سے برآمد ہوئی تھی جو وہاں اپنے پالتو کتے کو چہل قدمی کے لیے لے کر گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس دن لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تو اس وقت راجویندر سنگھ کیرنس سے سڈنی گئے ہوئے تھے اور پھر ایک دن بعد وہ انڈیا فرار ہوگئے۔ڈپٹی پولیس کمشنر ٹریسی لنفورڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ راجویندر سنگھ بھارت میں موجود ہیں جب کہ انہوں نے بتایا کہ کوئینز لینڈ کے تین پولیس افسر اس وقت بھارت میں موجود ہیں جو بھارتی حکام کے ساتھ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ کوئینز لینڈ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی انعامی رقم ہے جو پولیس کی جانب سے معلومات فراہم کرنے والے کو دی جائے گی جب کہ اس رقم کی منظوری پولیس کے منسٹر نے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button