پاکستان

گردشی قرضہ350 ارب روپے مزید بڑھ گیا

اسلام آباد (آن لائن) بجلی کے بلوں کی وصولی میں ناکامی کے بعد گردشی قرضہ350 ارب روپے مزید بڑھ گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یہ تاریخی اضافہ 4 ماہ کی قلیل مدت میں ہوا۔ جون کے اخر میں 2 ہزار 250 ارب کا گردشی قرضہ تھا۔ اکتوبر کے آخر میں یہ قرضہ 2600 ارب تک جا پہنچا۔ گردشی قرضہ میں ماہانہ اضافہ 75 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔ملکی تاریخ میں اس تیزی سے گردشی قرضہ کبھی نہیں بڑھا،ذرائع کے مطابق یہ اضافہ موجودہ حکومت کی جانب سے 200 ارب روپے قرضہ کی ادائیگی کے باوجود ہوا۔حکومت کی جانب سے اس ٹریجڈی پر کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔رپورٹ سامنے لاکر اصلاح اور جوابدہی کی تجاویز ورلڈ بنک اور اے ڈی بی 5 سال قبل دے چکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button