پاکستان
رائے ونڈ میں ملازمت کا جھانسہ دیکر لڑکی سے مبینہ زیادتی
رائے ونڈ(این این آئی)رائے ونڈ میں ملازمت کا جھانسہ دیکر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا ،پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے رہائشی فہیم میو نے جمیلہ نامی لڑکی کو ملازمت دینے کا جھانسہ دیکر بھچوکی ماہجہ بلایا ،لڑکی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کرقریبی کھیتوں میں جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،متاثرہ لڑکی نے پولیس کو درخواست دیدی ہے ،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔