پاکستان

ایک شخص عمران خان کو گولی مار رہا تھا، پاپا نے جاکر گن کھینچی تو گولی ان کو لگ گئی،جاں بحق معظم گوندل کے بیٹے کی گفتگو

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے جاں بحق معظم گوندل ایک ہفتہ قبل کویت سے لوٹا تھا، مقتول اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ مارچ میں شرکت کیلئے گیا تھا۔مقتول کے بیٹے علی حسن نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ لانگ مارچ میں گیا تھا جہاں ایک شخص عمران خان کو گولی مار رہا تھا، پاپا نے جاکر گن کھینچی تو گولی انکو لگ گئی، پہلے میں نے پاپا کو اٹھایا پھر دوسرے لوگ آگئے۔مقتول کے بھائی نے قاتلوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف چاہئے۔افسوسناک واقعہ پرالہ آباد کی فضا سوگوار جبکہ ہر آنکھ آشکبار ہے، مقتول کا بڑا بیٹا علی حسن چوتھی جبکہ دائود پہلی کلاس کا طالبعلم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button