پاکستانتازہ ترین

کورونا کے بڑھے ہوئے کیسز، اسد عمر نے لاک ڈاون سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کی صورتحال پر فی الوقت لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ فی الحال کورونا کے نمبرز کو دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا پر نظر ہے، فی الوقت ویکسی نیشن پر زور ہے اور بغیر ویکسین کے جو کام نہیں کیے جاسکتے ان کے نفاذ پر زور دے رہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ اومی کرون کے بڑھتے پھیلاؤ پر کیسز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے لیکن فی الوقت لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی ادارہ نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کیسز کی شرح تقریباً ڈھائی فیصد کے قریب جا پہنچی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button