تازہ تریننیشنل خبریں

وزیر اعظم سے ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک کی ملاقات، وفاداری کا یقین دلایا

وزیر اعظم عمران خان سے اراکین اسمبلی ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک نےملاقات کی اور اپنی وفاداری کا یقین دلایا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ریاض فتیانہا ور نصر اللہ دریشک کی وزیر اعظم سے ملاقات میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے ، ملاقات میں وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آپ مطمئن رہیں ہم کہیں نہیں جا رہے ، آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔ وزیر اعظم نے بھی ارکان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پراعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک عدم اعتمادپر ہوم ورک مکمل ہے،نمبرپورےہیں،تمام اتحادی بھی ہمارےساتھ ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتمادکاشوق پوراکرکےدیکھ لے،اندازہ ہوجائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button