تازہ تریننیشنل خبریں

ندیم افضل چن کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ، بلاول کا موقف بھی آگیا

وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، پارٹی چیئرمین سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی آپ کا گھر ہے، واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

وزیراعظم کے سابق ترجمان کے گھر ہونیوالی ملاقات کے دوران ندیم افضل چن نے موقف اپنایا کہ میں سمجھتا تھا پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن عوامی توقعات پرپورااترنےمیں مکمل ناکام رہی، پی ٹی آئی کامقدرگھرجانا ہے۔

اس موقع پر بلاول کا کہناتھاکہ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ گھر کی راہ لےگا، پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے،سلیکٹڈ نےعوام سےدووقت کی روٹی اوربنیادی حق بھی چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت کیخلاف کوئی نکلنےکوتیارنہیں ہواتونعرہ حق بلندکیا، جس ضلع بھی گیاعوام گھروں سےنکل کرقافلےمیں شامل ہوتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button