تازہ تریننیشنل خبریں

ملک میں آج سے جمعرات تک تیز آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک بھر میں آج سے جمعرات تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج اتوار سے جمعرات تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جس سے فصلوں اور اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، آج اور کل بارش سے کرکٹ میچ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے، منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین،ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button