تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

امریکی خاتون ایتھیلیٹ ماسکو ائیرپورٹ پر بھنگ سمیت پکڑی گئی لیکن دراصل کہاں سے آرہی تھیں؟

امریکہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون ایتھیلیٹ اور اولمپک باسکٹ بال چمپئین کو روسی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا، روس کی فیڈرل کسٹمز سروس کے مطابق خاتون ایتھیلیٹس نیویارک سے گزشتہ ہفتے ماسکو پہنچی تھی، ان کے سامان سے منشیات برآمد ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔

امریکی باسکٹ بال اتھارٹیز نے گزشتہ روز اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ایتھیلیٹ کو ماسکو ائیرپورٹ سے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔دو مرتبہ کی اولمپک چمپئین خاتون ایتھیلیٹ برٹنی گرینر کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ماسکو اور مغرب کے مابین یوکرین جنگ کے حوالے سے شدید تنا برقرار ہے۔روسی کسٹم حکام کے مطابق خاتون ایتھیلیٹ کے بیگ سے ایک محلول برآمد ہوا ہے جسے ماہرین نے چیک کیا تو معلوم ہوا کہ محلول دراصل نشہ آور بھنگ کا تیل ہے جو ممنوعہ اشیا میں شامل ہے۔امریکی ایتھیلیٹ کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے ، کسٹم حکام نے ابھی تک خاتون کی شناخت کے حوالے سے مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔لیکن کہا گیا ہے کہ وہ یو ایس نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی رکن ہے، جو امریکی ٹیم میں دو بار کی اولمپک باسکٹ بال چیمپئن ہے۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست خاتون ایتھیلیٹ کو ممکنہ طور پر پانچ سے 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button